عدالت نے کینٹ بورڈ راولپنڈی کو نصیر آباد موضع بوکڑہ سے ٹیکس وصولی سے روک دیا

September 25, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سول جج ویسٹ مبشرحسن نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی اسلام آباد کے رہائشی کو ٹیکس نوٹس بھیجنے کے خلاف درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ کو نصیر آباد موضع بوکڑہ سے ٹیکس وصولی سے روک دیا۔ درخواست گزارشہری تبریز حسن کی جانب سے ملک ظہیر اعوان ، سید رضا علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ موضع بوکڑہ نصیرآباد راولپنڈی کا نہیں بلکہ اسلام آباد کاحصہ ہے۔