ایم ڈی اے ملازمین کو پلاٹ فراہمی کے حوالے سے تیار کی گئی فائل ریکارڈ سے غائب

September 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے ملازمین کو ایل ڈی اے کی طرز پر ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ فراہم کرنے کے حوالے سے تیار کی گئی فائل ایم ڈی اے ریکارڈ سے غائب ہوگئی،ملازمین کی درخواست پر ڈی جی ایم ڈی اے نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے فائل کی برآمدگی بارے احکامات جاری کردیئے ہیں، اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ایم ڈی اے کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو ایل ڈی اے کی طرز پر رہائشی پلاٹوں کی آلاٹمنٹ کے حوالے سے کیس گورننگ باڈی میں منظوری کے بعد اس میں شعبہ لیگل سے رائے لینے بارے اجلاس میں ڈسکس کے بعد فائل شعبہ ایڈ من کو منٹس کی تیاری کیلئے بھجوائی تھی لیکن مذکورہ ڈی جی کے تبادلے کے بعد مذکورہ فائل ریکارڈ سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں اپوزیشن یونین کے عہدیدار کی درخواست پر فائل کے ریکارڈ سے غائب ہونے کا بھانڈا پھوٹ گیا جس پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے شعبہ ایڈمن کو مذکورہ صورتحال پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مذکورہ فائل کی فوری برآمدگی کے احکامات جاری کئے ہیں۔