نرس پر تشدد کا معاملہ،ینگ نرسز نے کالی پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی دی

September 25, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) چند روز قبل ٹی ایچ کیو بوریوالہ میں سٹاف نرس پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کے خلاف گزشتہ روز ینگ نرسز ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جبکہ اس دوران وارڈ کے ڈاکٹرز بھی احتجاج میں شریک ہوئے، ینگ نرسز کی صائمہ رخسانہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ ادویات اور آکسیجن کی کمی کو پورا کرنا نرسز کا کام نہیں ہے ۔