احسن اقبال اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے مخالف ہوگئے

September 26, 2021


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما احسن اقبال اسمبلیوں سے استعفے دینے کے شدید مخالف ہوگئے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیے تو عمران خان ووٹنگ مشینوں والا قانون منظور کرالیں گے۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ استعفے دینے پر عمران خان ووٹر فہرستیں بنانے کا کام الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کو دے دیں گے۔