تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک

September 26, 2021


تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، چیلہار اور گردونواح میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 8 سالہ بچہ اور چار خواتین جاں بحق جبکہ دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔

علاوہ ازیں تھرپارکر میں 12 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 100 سے زیادہ بکریاں اور اونٹ ہلاک ہوگئے۔