سندھ حکومت قبائلی اضلاع کو حصہ دینے کیلئے تیار نہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

September 26, 2021

لنڈی کوتل( نمائندہ جنگ )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی اکانومی کو پروموٹ کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ، این ایف سی ایوارڈ میں سندھ حکومت قبائلی اضلاع کوحصہ دینے کے لیے تیار نہیں ،اس حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے جلد قبائلی اضلاع کو ان کا حق دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک دین خیل قومی کونسل کی حلف برداری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔