نیو یارک: ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا ہدف پورا ہونے کا امکان کم

September 26, 2021

نیو یارک میں ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا ہدف پورا ہونے کا امکان کم ہو گیا، ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کی جگہ نیشنل گارڈ تعینات کرنے پر غور کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق نیو یارک میں دوسری ریاستوں یا بیرونِ ملک سے ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

گورنر نیو یارک کا ہنگامی حالت کے نفاذ کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ نیو یارک میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن پیر کی رات ختم ہو رہی ہے، جبکہ نیویارک کے 4 لاکھ 50 ہزار ہیلتھ ورکرز میں سے 70 ہزار کو ویکسین نہیں لگی ہے۔