عامر اور کرینہ کی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

September 26, 2021

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے سپر اسٹار عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا جس کا فلم بینوں کو بے چینی سے انتظار ہے اور جس کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب یہ فلم آئندہ برس (2022) میں ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل اس فلم کو اس برس کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو جاری کیا جانا تھا۔

ادھر اس حوالے سے عامر خان پروڈکشن نے اعلان کیا ہے کہ لال سنگھ چڈھا آئندہ برس ویلینٹائن ڈے پر ریلیز ہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ کیونکہ کرسمس پر الو ارجن کی فلم پشپا بکس آفس پر ریلیز ہوگی تو دونوں فلموں کی یکساں تاریخ پر ریلیز سے بچنے کے لیے اسے آئندہ برس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔