ورکشائر نے انگلش کا ئونٹی کرکٹ چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کرلی

September 27, 2021

لندن(این این آئی) ورکشائر نے انگلش کا ئونٹی کرکٹ چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ورکشائر کی ٹیم نے سمرسٹ کو 118 رنز سے مات دی،273 رنزکا تعاقب کرنے والی ناکام ٹیم 154پر ڈھیر ہوگئی، مائلز نے 3 وکٹیں لیں۔ورکشائر کی اس شاندار کامیابی کا سہرا ہیڈ کوچ مارک روبنسن کو پہنایا جا رہا ہے جنھوں نے صرف انگلش ویمنز ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیاب رہنمائی کی تھی بلکہ وہ اپنی زیرکوچنگ ڈومیسٹک سائیڈز کو ٹائٹل تک پہنچانے کا شاندار ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔