خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر تاجہ زئی اڈہ میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ لونگ خیل سڑک پر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناءاللّٰہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔