امریکی قومی سلامتی کے مشیر سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے

September 27, 2021

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون آج سعودی عرب جائیں گے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

جیک سلیون کی سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔