حملے کی اطلاعات، وزیراعظم نیدرلینڈز کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

September 27, 2021

وزیراعظم نیدرلینڈز مارک روتھ پر حملے کی اطلاعات پر وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

مقامی اخبار کے مطابق پولیس کو منشیات فروش مجرموں کے وزیراعظم پر ممکنہ حملے کے اشارے ملے تھے، خبر سے متعلق صحافیوں نے وزیراعظم مارک روتھ سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کی سییکیورٹی کے معاملات پر کھلے عام بات نہیں کی جاتی۔

نیدرلینڈز سیکیورٹی حکام نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم نیدرلینڈز میں حالیہ برسوں میں منشیات سے متعلق جرائم اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔