حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان نے اپوزیشن رکن اویس ورک سے معذرت کرلی۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران احس رضا خان سے اپنے الفاظ واپس لینے اور معذرت کرنے کا کہا گیا ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ایوان حرمت اور تقدس والا ایوان ہے، دونوں اطراف سے تکلیف دہ باتیں کی گئی ہیں، احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
اسپیکر کے کہنے پر حکومت رکن احسن رضا نے اپوزیشن رکن اویس ورک سے معذرت کی اور کہا کہ میری گفتگو سے دل آزاری ہوئی تو میں معذرت کرتا ہوں۔
اپوزیشن رکن اویس ورک نے بھی ایوان میں معذرت کی اور کہا کہ جذبات میں آکر جو الفاظ بولے اس پر معذرت کرتا ہوں۔