کورونا وائرس پینڈامک برطانیہ کیلئے آئندہ مہینوں میں بدستور کافی خطرہ رہے گی، پروفیسر جوناتھن وان

September 28, 2021

لندن (پی اے) انگلینڈ کے ڈپٹی میڈیکل چیف آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 برطانیہ کیلئے آئندہ مہینوں میں بھی بدستور خاطر خواہ خطرہ رہے گا۔ برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے عوام پر زور دیا کہ انہیں امریکی ریپر نکی مناج جیسی سیلیبرٹیز کے بجائے سانئنس دانوں کی میڈیکل ایڈوائس پر توجہ دینی چاہئے۔ 57سالہ پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے اپنے سگنیچر میٹافورز کو استعمال کرتے ہوئے یہ وضاحت کی کہ لوگ کورونا ویکسین کے کامیاب رول آئوٹ کے باوجود پینڈامک کو کیوں اہمیت نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 ملین سے زائد ویکسی نیشن خوراکیں دی جا چکی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 10 میں سے 9 بالغوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہےلیکن پروفیسر جوناتھن نے اپنے ٹرین میٹافور کو استعمال کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ کیوں ابھی تک پینڈامک کا خاتمہ نہیں ہوا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں ایک بڑی ایکسپریس ٹرین ہے جو ایسٹ کوسٹ مین لائن سے آرہی ہے لیکن حقیقت میں اس کی حتمی منزل کا آخری سٹاپ سکاٹ لینڈ میں کہیں ہے اور یقیناً اگر آپ اس ٹرین میں سفر کرنے جاتے ہیں تو لائن سپیڈ کم ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے سفر تھوڑا سا گھمبیر ہو جاتا ہے اور وہ زیادہ سٹاپ کرتی ہے اور ان کا انجام غلط ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی کورونا پینڈامک پیریڈ میں ہیںاور میرے خیال میں مزید کئی ماہ تک ہمارے لئے یہ کافی خطرہ رہے گا۔ پروفیسر وان ٹام نے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے حوالے سے سیلیبرٹیز کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے کو ہدف بنایا۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پیدا ہونے والی امریکی ریپر نکی مناج کو اس ٹوئٹ کے بعد شدید گلوبل ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب انہوں نے یہ ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ کسی ایسے فرد کو جانتی ہیں، جس کے خصیے کوویڈ ویکسین لگوانے کے بعد سوج گئے تھے۔ انہوں نے کورونا وائرس پر امریکی سنگر کے مشورے کا موازنہ اس سے کیا کہ کسی پلمبر کو کمپیوٹر ٹھیک کرنے کیلئے کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیمنگ پی سی خراب ہو جائے تو آپ اسے پلمبر کے پاس نہیں لے جائیں اور اسے ٹھیک کرنے کیلئے کہیں۔ پروفیسر وان ٹام نے برطانوی اخبار گارڈین کو یہ بھی بتایا کہ کورونا پینڈامک کا دورانیہ ان اور ان کے ساتھیوں کیلئے انتہائی چیلنجنگ تھا اور یہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا جس کیلئے ہم نے سائن اپ کیا ہو۔