• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا اسرائیل ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چین نے اسرائیل ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے، طاقت کا اندھا دھند استعمال قبول نہیں کیا جاسکتا۔

چین کی جانب سے شہریوں کے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے جائز حق کو تسلیم کرتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلہ بالآخر سیاسی اور سفارتی حل کی طرف لوٹے گا، چین اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید