ہاسپٹلیٹی اسٹاف ضابطے میں تبدیلی کے تحت اپنی تمام ٹپس خود رکھے گا

September 28, 2021

لندن (پی اے) ہاسپٹلیٹی اسٹاف ضابطے میں تبدیلی کے تحت اپنی تمام ٹپس خود رکھنے کے لئے تیار ہے۔ برطانیہ میں ریسٹورنٹ، کیفے اور پب باسز کے کسٹمرز کی جانب سے اسٹاف کے لئے چھوڑی گئی ٹپس رکھنے پر پابندی لگا دی جائے گی، حکومت کی جانب سے پلان ہے کہ ہاسپٹلیٹی فرموں کے لئے ورکرز کی ٹپ اپنے پاس رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا جو اضافی آمدنی کے لئے ٹپس پر انحصار کرتے ہیں، لیبر مارکیٹس منسٹر وزیر پال سکولی نے کہا ہے کہ پلان ٹپس کے ان افراد کے پاس جانے کو یقینی بنائے گا جو اس کے لئے کام کرتے ہیں اگر کوئی آجر نئے ضابطے توڑے گا اسے ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں لے جایا جا سکتا ہے، اس صورت میں باسز کو ورکرز کو معاوضہ ادا کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے یا ان پر جرمانے کئے جاسکتے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ فار بزنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی قانون سازی ہاسپٹلیٹی انڈسٹری میں کام کرنے والے تقریباً 2 ملین افراد کی مدد کرے گی۔ توقع ہے کہ نیا قانون اگلے سال کے اندر نافذ کر دیا جائے گا تاہم یہ پزا ایکسپریس، کوٹ برازیری اوربلز جیسی ہائی سٹریٹ چینز میں روش کے رپورٹ ہونے کے بعد عمل میں آئے گا۔ 2015ء میں ریسٹورنٹس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ٹپس رکھ رہے ہیں یا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی سروس چارج پیمنٹس کی پروسسینگ پر 10 فیصد ایڈمنسٹریٹو خرچہ چارج کر رہے ہیں، گرچہ انہوں نے کسی غلط کام کی تردید کی ہے، رپورٹس پر یونینز اورعوام کی طرف سے شدید ردعمل ہوا ہے۔ کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال سکولی نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ کچھ کمپنیاں سخت محنت کرنے والے اسٹاف کی رقم روک لیتی ہیں جو اچھی سروس کے لئے کسٹمرز ٹپس کے طور پر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدام سے کسٹمرز کو بھی اطمینان ہوگا کہ ان کی رقم ان لوگوں کے پاس جارہی ہے جو اس کے حقدار ہیں۔ منسٹرز نے اس ریسرچ کی نشاندہی بھی کی ہے کہ زیادہ تر ٹپس اس وقت کیش کے بجائے برطانیہ کارڈ کے ذریعے ادا کی جاتی ہے، اس وقت کارڈ کے ذریعے ٹپس وصول کرنے والے تجارتی ادارے چوائس رکھتے ہیں کہ یا اسے اپنے پاس رکھیں یا ورکرز کے پاس جانے دیں، دوسری جانب کیش ٹپس قانونی طور پر اسٹاف کی پراپرٹی ہوتا ہے،آجروں کے لئے تمام پوری ٹپس، سروسز چارجز اور گریجویٹیز کسی بھی کٹوتی کے بغیر منتقلی لازم ہونے کے علاوہ نیا قانون ایک کوڈ آف پریکٹس متعارف کرائے گا جو وضع کرے گا کہ ٹپس کس طرح منصفانہ طور پر تقسیم کی جائیں۔ ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں کلیم کے لئے ورکرز کو اپنے باس کے ٹپنگ ریکارڈ کے لئے اطلاع حاصل کرنے کا حق ہوگا۔ لونگ ویج فائونڈیشن نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکتہ کم ادائیگی والے سیکٹرز میں اجرتوں کو بہتر بنانا ہونا چاہئے،فائونڈیشن کے عبوری ڈائریکٹر گراہم گرفتھس نے کہا کہ اگر اس کام کو حقیقی طور پر قابل قدر بنانا ہے تو ہمیں مزید لوگوں کو حقیقی لونگ ویج تک لے جانا ہوگا۔ یوکے ہاسپٹلیٹی کی چیف ایگزیکٹو کیٹ نکولس نے کہا کہ نئے ضابطے سیکٹر کی ملازمت پیدا کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائیں گے۔