ڈاکٹر یونس پرویز کی چیف کوآرڈی نیٹر پی ایم ایل این بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

September 28, 2021

راچڈیل(ہارون مرزا)معروف کارکن اور اے پی پی ایس یوکے کے اہم رکن ڈاکٹر یونس پرویز نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن آف پاکستان کے بورڈ آف گورنر کے سابق چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبرز راچڈیل میں خصوصی ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان ، افغانستان اور سرحدی علاقے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان سے کھیلنے سے دستبرداری پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے مایوس کن خبر ہے،بیرسٹر امجد ملک نے اے پی پی ایس یو کے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تنظیم ایک معروف پاکستانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہے جو یورپی ممالک میں ہزاروں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی مدد کر رہی ہے اسکی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو اپنی کتاب روڈ ٹو پاکستان بھی پیش کی اس موقع پر معر وف شخصیت ریحان منور گوندل بھی موجود تھے۔