امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین اکتوبر میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی

September 28, 2021

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اگلے ماہ پاکستان اوربھارت کا دورہ کریں گی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کا پہلا اہم دورہ سی آئی اے کے چیف نے کیا اور ان کے بعد یہ کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدے دار کا دوسرا دورہ ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق وینڈی شرمین اسلام آباد میں 7,8 اکتوبر کو پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی، جبکہ 6,7 اکتوبر کوبھارت میں اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے ممبران سے ملاقاتیں کریں گی۔اس کے علاوہ وہ یو ایس انڈیا کونسل کے سالانہ اجلاس میں خطاب بھی کریں گی۔محکمہ خارجہ کے مطابق وینڈی شرمین ازبکستان کا دورہ بھی کریں گی۔