گیس قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، عزیز الرحمان چن

September 28, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کے ریٹ 35 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری ظالمانہ اقدام ہے گیس کے نرخ 35 فیصد بڑھانے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔عوام کیلئے پہلے ہی یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی وبالِ جان بنی ہوئی ہے، گیس کے نرخوں میں اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ اس اضافے سے متاثر عام صارف ہی ہوگا۔ مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی غریب عوام کو اپنے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔