عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل ہمارا نصب العین ہے،نعیم بازئی

September 28, 2021

کوئٹہ ( خ ن) صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانا ہے عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر نے کلی آٹوزئی کچلاک محلہ غازی آباد بلیلی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی عہدہ دارن اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے تین سال عوام کی ترقی وفلاح و بہبود کے لیے مفید گزرے ہیں حکومت اپنے مقررہ وقت میں صوبہ بلوچستان کو ترقی و کامرانی کی جانب گامزن کریگی صوبائی مشیر نے کہا کہ اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کے ہیں جس کا ثبوت آج عوام کا جمع غفیرہے اور ہمارے کارواں میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اپنے عوام کی خدمت روز اول سے میں نے کی اور یہ خدمت ختم ہونے والی نہیں۔ چاہے ہم اقتدار میں ہوں یانہ ہوںمیرے گھر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہینگے موجودہ حکومت وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں مضبوط ہے اور صوبے کی نمائندگی صحیح معنوں میں ہورہی ہے۔ ہمارے خمیر میں عوام کی خدمت بھری ہے اسکے لیے اقتدار کا ہونا یا نا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔