محمد رضوان ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں ایس پی سٹاف تعینات

September 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی محمد رضوان خان کو ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں ایس پی سٹاف تعینات کر دیا،وہ پی ایس او ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے عہدہ پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں،انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔