• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کے تار کابل اور کابل کے نئی دہلی سے ہلتے ہیں: زاہد خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے تار کابل اور کابل کے تار نئی دہلی سے ہلتے ہیں۔

ایک بیان میں سینیٹر زاہد خان نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے تار کابل اور کابل کے تار نئی دہلی سے ہلتے ہیں، ایسی صورت حال میں مذکرات کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟

سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی فراخ دلی کے ساتھ 12 گھنٹے پی ٹی آئی کے ساتھ مذکرات میں بیٹھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم بھی چاہتی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہوں، پی ٹی آئی کی ٹیم مان چکی تھی پھر بھی مذکرات ناکام ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید