ورکرز کنونشن ثابت کردے گا ملتان (ن) لیگ کا قلعہ ہے،لیگی رہنما

September 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق رشید،سعد خورشید کانجو نے کہا ہے کہ ورکرز کنونشن ثابت کردے گا ملتان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے عوامی لہر سے اس حکومت کو دریا برد کرنا ہوگا عوام 2023 ءمیں پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ ورکرز کنونشن کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔حاجی اختر عالم قریشی،ملک انور علی،اسلم ہمایوں،کشف خان،شیخ الطاف اور دیگر نے بھی جلسہ گاہ کا وزٹ کیا۔