آم کے پودوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر زرعی یونیورسٹی میں ویبینار

September 28, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے آم کے پودوں کی دیکھ بھال کے موضوع پرمنعقدہ ویبینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آم کے پودے سے فروٹ توڑ لینے کے بعد پودے کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہوتی ہے۔ ویبینار میں ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان عبدالغفار گریوال، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین پروفیسر عرفان احمد بیگ، میجر طارق، آصف حیات ٹیپو، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر عائشہ حکیم سمیت نواب محمد علی، ملک ظفر مہے، ملک جہانزیب دھرالہ،سند ھ اور پنجاب کے فارمرز اور گروورز کی کثیر تعداد نے آن لائن شرکت کی۔