ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں تیز بارش

September 28, 2021

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں تیزبارش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارتی ریاستمہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مسلسل بارش سے گلیوں میں پانی کے ریلے داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے ضلع یاوتمال میں مسافر بس ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے 7 اضلاع میں بارش کے الرٹ جاری کررکھے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ ممبئی میں اس سیزن میں 3 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔