محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کانگو کے 2 کیسز اگست اور 4 ستمبر میں سامنے آئے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں کانگو وائرس سے 2 افراد کا انتقال ہوا جن کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔
محکمے کے مطابق ضلع ملیر، ضلع ویسٹ اور ایسٹ میں کانگو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع قمبر شہداد کوٹ سے کانگو وائرس کا ایک کیس سامنے آیا، سندھ میں کانگو وائرس سے متاثرہ 4 افراد کراچی میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔