تمام بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹس آف سیلز سے منسلک کرنے کے معاملے پر کراچی میں تاجروں کی ایف بی آر حکام سے ملاقات ہوئی۔
کمشنر ان لینڈ ریونیو شکیل احمد کسانہ کی سربراہی میں ایف بی آر کے وفد نے پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کو بریفنگ دی۔
انھوں نے کہا کہ تمام بڑے ریٹیلرز کی فروخت آن لائن پوائنٹس آف سیلز سے معلوم کی جا سکے گی۔ بڑے مالز یا پلازہ میں موجود بڑے ریٹیلرز کو بھی پوائنٹس آف سیلز سے منسلک ہونا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ وہ ریٹیلرز جن کا سالانہ بجلی کا بل 12 لاکھ سے زیادہ ہو ان کو بھی پوائنٹس آف سیلز سے منسلک ہونا ہوگا۔ اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا۔
بریفنگ میں پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک ، ریسرچ ڈائریکٹر سمیر عامر اور دیگر بھی موجود تھے۔