• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن محبوب راجپر کے منہ اور گلے پر تشدد کے 5 نشانات، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

رانی پور (نامہ نگار) فلاحی تنظیم روشن سہارا فائونڈیشن کی سابقہ چیئر پرسن مقتولہ روشن محبوب راجپر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ڈاکٹر رابیل سوڈھڑو نے جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے منہ اور گلے پر پانچ تشدد کے نشانات تھے امکان ہے کہ ان کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے وہ تین روز قبل گاؤں موسیٰ راجپر میں خون میں لت پت اپنے گھر کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں ان کے بیٹے عاقل محبوب نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ماں سے زمین کے معاملے پر بااثروں سے تنازعہ چل رہا تھا۔

تازہ ترین