آریان منشیات کیس: سلمان کے مشورے پر شاہ رخ کا بڑا فیصلہ

October 12, 2021

بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار سلمان خان کی مشورے پر اہم فیصلہ لے لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے شاہ رخ خان کو منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کا وکیل تبدیل کردیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ممبئی کے سینئر وکیل امیت دیسائی اب آریا خان کا کیس دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کو کروز شپ سے گرفتار کیا تھا جبکہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔

ممبئی کی مقامی عدالت میں چل رہے اس کیس میں آریان خان 3 مرتبہ درخواست ضمانت دے چکے ہیں اور تینوں ہی مرتبہ انہیں مسترد کردیا گیا ہے۔

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کے مشورے پر شاہ رخ خان نے بیٹے کے وکیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس کیس کی پیروی امیت دیسائی کریں گے۔

سینئر وکیل سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ وہی وکیل ہیں جنہوں نے 2002 میں سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کی پیروی کی تھی اور 2015 میں ان کی درخواست ضمانت بھی جمع کروائی تھی اور سلمان خان کو سنائے گئے پانچ سال سزا کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا تھا۔