• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان کی رہائی کا مطالبہ، وجوہات کیا ہیں؟

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کے خلاف خصوصی عدالت میں دائر کی گئی درخواستِ ضمانت میں رہائی کے لیے وکیل کی جانب سے تیار کیے گئے مسودے میں درج  10 بڑی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 بڑی وجوہات یہ ہیں :

آریان خان بے گناہ ہیں اُنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ اُنہیں ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔

آریان خان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی این سی بی کے پاس آریان کو مجرم ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت ہے، درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار پر این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985ء کی شقوں کا اطلاق بغیر کسی ثبوت کے کر دیا گیا ہے۔

آریان خان کے منشیات کے استعمال، اس کی تیاری، خرید وفروخت یا غیر قانونی اسمگلنگ سے منسلک ہونے کے بارے میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

آریان خان اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار افراد کے درمیان ہونے والی مبینہ واٹس ایپ چیٹس میں کسی بھی چیز کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

منشیات کی معمولی مقدار کے استعمال جیسے چھوٹے جرائم کی سزا ایک سال قید یا 10ہزار روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی تجویز کی جا سکتی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگین جرم منشیات برآمدگی اور خرید و فروخت جس کا بغیر کسی ثبوت کے آریان خان پر الزام لگایا جا رہا ہے اس کی سزا کا اطلاق اس کیس میں نہیں ہوتا ہے۔

دیگر ملزمان سےبرآمد ہونے والی منشیات کے معاملے کو آریان خان کے خلاف نہیں استعمال کیا جا سکتا۔

آریان خان کے خلاف ماضی میں بھی کسی قسم کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

آریان خان اپنی فیملی کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی کے رہائشی ہیں تو ان کے مفرور ہونے یا انصاف سے بھاگنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آریان خان، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خاں کے ایک ہونہار بیٹے ہیں جنہوں نے امریکا کی ساؤتھ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے ’سنیمیٹک آرٹس‘ میں گریجوئیشن کیا ہوا ہے ۔

تازہ ترین