بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتاری کے بعد سے حالت بہت خراب ہے یہاں تک کہ انہیں رات کوٹھیک سے نیند بھی نہیں آرہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سے آریان خان کی گرفتاری ہوئی ہے شاہ رخ خان نہ وقت پر کھانا کھارہے ہیں اور نہ ہی رات کو سوتے ہیں ، انہیں صرف اپنے بیٹے کی جلد گھر واپسی کا انتظار ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب یہ واقعہ ہوا تو وہ فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔
شاہ رخ خان نے اپنا موبائل بند کردیا ہے کیونکہ وہ ابھی کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں ، اس وقت وہ صرف اپنے وکلاء ، خاندان اور انڈسٹری کےکچھ قریبی دوستوں سے رابطے میں ہیں ۔
اس کے علاوہ کچھ روز پہلے شاہ رخ خان کی ٹیم نےانڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منّت ‘ پر اداکار سے ملاقات کے لیے آنے سے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹےکی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،گرفتاری کے دن وہ آریان سے صرف 2 منٹ بات کرسکے تھے ، اس لیے انہوں نے بیٹے سے ملنے کے لیے این سی بی سے خصوصی درخواست بھی کی ۔