آریان خان کا جیل میں ’بسکٹ‘ پر گزارا

October 13, 2021

بالی ووڈ کِنگ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جیل میں کینٹین سے خریدے بسکٹس پر گزارا کرنے پر مجبور ہے۔

آریان خان نےجیل میں دیے جانے والے کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد مجبوراً وہ آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے بسکٹس کھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں کہ انہیں جیل میں صبح 6 بجے جگایا جاتا ہے جس کے بعد 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے، آریان کو ناشتے میں شیرا اور پوہا (بھارتی ڈِش) دیا جاتا ہے۔

آریان کو 11 بجے دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے جس میں چپاتی کے ساتھ سبزی اور دال چاول ہوتے ہیں۔