• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی جیل میں کیا غذا ہے؟

منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے  پینے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

 این سی بی کی جانب سے آریان کو گھر کا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان اور اس کے دوستوں کو گرفتاری کے بعد این سی بی کے دفتر میں کاغذ کی پلیٹوں میں سبزی کا سالن، پوریاں اور دال چاول دیے گئے ۔

کہا جارہا ہے کہ آریان خان اور ان کے دوستوں کو دیا جانے والا کھانا این سی بی دفتر کے قریب سے ہی منگوایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں غیر قانونی منشیات برآمد ہوئی تھی اور اُسی وقت آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تازہ ترین