ہارٹ اٹیک روکنے کیلئے اسپرین کا استعمال کم ہونا چاہیے، امریکی پینل

October 13, 2021

امریکی پینل کا کہنا ہے کہ پہلے ہارٹ اٹیک یا فالج کو روکنے کے لیے اسپرین کا استعمال کم ہونا چاہیے۔

امریکی پینل کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں کے خطرے کی زد پر 60 سال سے کم عمر بالغ افراد اگر روزانہ اسپرین کی ڈوز شروع کریں تو انہیں سنگین منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پینل کی گائیڈ لائنز اسپرین لینے والے یا دل کے دورے کے شکار افراد پر لاگو نہیں ہوگی۔