• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچانک ہارٹ اٹیک سے جان بچانے کے لیے تیر بہدف نسخہ

Arrow Versus Prescription To Save Life From The Heart Attack

نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جس کا تعلق مسلح افواج سے ہے‘ میں ملک کے معروف ماہر امراض دل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے عارضہ قلب سے بچائو کیلئے شرکاء کو ایک تیر بہدف نسخہ بتایا ہے۔

مہمان مقرر جو کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ہیں نے سامعین سے کہا کہ وہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کیلئے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس موجود رکھیں جس میں چار گولیاں ڈسپرین‘ چار گولیاں اینجی سڈ اور ڈیپونڈ این ٹی فائیو سکن موجود ہوں۔

پاکستان کے معروف ہارٹ سرجن میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ملک بھر کے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو سینے کے وسط میں کھچائو اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے‘ اُسے پسینہ چھوٹ پڑے‘ رنگ زرد ہو جائے‘ سانس لینے میں دشواری ہو‘ ایسا محسوس ہو جیسے اُسکے سینے پہ کوئی بیٹھا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو گی۔

اس کیلئے متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین گولی چبا کر نگل جانی چاہئے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ Angisidرکھ لینی چاہئے۔ سینے کے بائیں جانب Deponid این ٹی فائیو سکن(PATCH) لگا لینا چاہئے۔ اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے بنے گی۔

اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔

میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے تمام مردو خواتین سے جن کی عمر 40سال سے اوپر ہو چکی ہو‘ تاکید کی کہ اپنی کٹ خود تیار کر کے اندرونی جیب یا لیڈیز ہینڈ بیگ میں اپنے ساتھ رکھیں تو وہ اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

 

تازہ ترین