مختلف حادثات و واقعات میں 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات وواقعات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاؤن ویئر ہائوس کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت کی شناخت 28 سالہ روبن ولد انور کے نام سے ہوئی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ متوفی نے پریشانی کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے، میمن گوٹھ تھانے کی حدود خواجہ کیٹل کالونی میں واقع فارم کے کمرے سے 14سالہ قوالی ولد منیر کی پھندا لگی لاش ملی۔ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق متوفی اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک 15 میں واقع اکبر ریزیڈنسی فلیٹ نمبر B-103سے 65سالہ خاتون کی لاش نجی اسپتال لائی گئی جہاں خاتون کی شناخت تابندہ نرگس زوجہ احمد صدیقی کے نام سے کی گئی۔ ڈاکٹرز نے بھی وجہ موت دل کا دورہ پڑنا ہی بتائی ہے۔ ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی عمر 50سے 55برس کے درمیان ہے ، شناخت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، کلفٹن کے علاقے ضیاءالدین اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں50سالہ رشیدہ زوجہ غلام بخش جاں بحق ہوگئی۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں سے اترنے کے دوران نیچے گرنے 60 سالہ فیض محمد ولد کریم بخش جاں بحق ہوگیا ۔ عائشہ منزل جماعت خانے کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی شناخت اور وجہ موت سامنے نہیں آسکی ہے ۔ سخی حسن موبائل مارکیٹ کی عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر زخمی ہونے والا ظفر ولد سلطان بعدازاں دم توڑ گیا ۔