محکمہ صحت سے مذاکرات، پیرا میڈیکل اسٹاف نے دھرنا ختم کردیا

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیرامیڈیکل اسٹاف نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا ختم کردیا۔ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن آرپی 2076سندھ کا کراچی پریس کلب کےباہر دھرنا سولہویں روزجمعرات کوبھی جاری رہا ۔دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی تیاری کر رکھی تھی تاہم اس دوران محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری دادلو ظہرانی اور نسیم الدین میرانی ان سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے ۔