ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈ اکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

October 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا زرعی جامعہ کی سنڈیکیٹ حال میں انعقاد کیا گیا ۔ تعزیتی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ، زرعی یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی ، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ مرحوم معروف سائنسدان کے ساتھ ایک ا چھے انسان بھی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ان کا کردار نمایاں ہے جو کہ پوری قوم جانتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر ذولفقار علی ،ڈاکٹر مبشرمہدی، رجسٹرار عمران محمود ، ٹریثرار رفیق فاروقی ، کنٹرولر ذوالفقار علی تبسم سمیت دیگر موجود تھے ۔