کویتی حکومت نے غیر ملکی ڈاکٹروں کو خوشخبری سُنا دی

October 15, 2021

کویت کی وزارتِ صحت نے ملک بھر میں کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کی تنخواہوں مں اضافہ کردیا۔

کویتی حکومت نے سرکاری اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس، اینستھیزیا اور ایمرجنسی کے شعبہ جات میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں رواں سال کی یکم جولائی 2021 سے 500 کویتی دینار کا اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سول سروس کمیشن نے سرکاری اسپتالوں کے تین اہم شعبوں میں کام کرنے والے کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے ماہانہ 500 دینار کےخصوصی اضافے کی منظوری دی ہے۔

مذکورہ منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے جبکہ گزر جانے والے تین مہینوں کی اضافی تنخواہ ایک ساتھ دی جائے گی۔