سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی، 17 اکتوبر سے پابندیوں میں نرمی ہوگی

October 15, 2021

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی پر 17 اکتوبر سے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی ہوگی۔

ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں ختم کردے گی۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔