میکسیکو سٹی ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ، دو افراد زخمی

October 15, 2021

میکسیکو شہر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 کے قریب فائرنگ ہوئی۔

مسلح شخص نے گاڑی کو نشانہ بنایا، ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ سے ایئرپورٹ پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔