حبیب بینک کا اپنے شیئر ہولڈرز کو کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان

October 16, 2021

کراچی(جنگ نیوز) حبیب بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں بینک کے نوماہی مالی نتائج کی منظوری دی گئی جس کے مطابق مذکورہ مدت میں بینک کا قبل از ٹیکس منافع 46.4؍ بلین روپے رہا اور مذکورہ عرصے میں شرح نمو 8؍ فیصد رہی۔بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ 27؍بلین روپے رہاجبکہ فی شیئر آمدنی پچھلے سال کے 17.17روپے فی شیئر کے مقابلے میں 18.21؍ روپے رہی ۔اس موقع پربینک نے اپنے شیئر ہولڈرز کو 1.75؍روپے کیش ڈیویڈنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ قبل ازیں بینک اپنے شیئر ہولڈرز کو 3.5؍ روپےفی شیئر کیش ڈیویڈنڈ کی صورت میں ادا کر چکا ہے۔