پانچ ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

October 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی نشاندہی پر پانچ ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ مقدمات نزیر،ساجد،انیس،عجب گل، اور عرفان کے خلاف درج کئے گئے جو اپنی دکانوں میں اشیا خوردونوش مقررہ کردہ سرکاری نرخوں سے اضافی قیمتوں پر فروخت کررہے تھے۔