آریان خان منشیات کیس: اُدھو ٹھاکرے بھی بول پڑے

October 16, 2021

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پربھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے خلاف بول پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں اُدھو ٹھاکرے انسداد منشیات کے ادارے این سی بی کی کارکردگی کو ہدف تنقید بنا ڈالا۔

ایک ریلی کے دوران اُدھو ٹھاکرے نے این سی بی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ لوگ سیلیبریٹیز کو پکڑ کر اور فوٹو بنواکر شور مچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں سے یہ تصویر سامنے آرہی ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں منشیات کا کاروبار پھل پھول رہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے کہ منشیات صرف مہاراشٹر میں پکڑی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ مہاراشٹر نے این سی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی تک صرف ایک چٹکی منشیات پکڑی ہے، جبکہ اس ریاست کی پولیس نے 150 کروڑ سے زائد کی منشیات پکڑ کر نیٹ ورک توڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ صرف سیلیبریٹی کو پکڑتے ہو اور اس پر شور مچاتے ہوئے، ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہو، آپ لوگ مہاراشٹر کو بدنام کر رہے ہیں۔