نواز شریف نے کرپشن کی قیمت ادا کی، فرخ حبیب

October 17, 2021


وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن اور لوٹ مار کی قیمت ادا کی ہے،مسلم لیگ( ن) نے تین بار حکومت کے باوجود ایک ڈیم نہیں بنایا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو پاور لومز کا قبرستان بنا دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کہانیاں سنتے سنتے لوگوں کے کان پک چکے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی سلامتی کو قومی سلامتی سے اوپر رکھا، اس لیے کہ آپ کے مودی انکل ناراض ہو جائیں گے۔