پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں فوری اضافہ کردیا، شہریوں کا احتجاج

October 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے، اس وجہ سے صبح سے ہی ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کے درمیان تکرار اور لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آ ئے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 12بجے سے ہوتے ہی ہفتے کی صبح کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے رکشہ، چنگ چی، آ ن لائن ٹیکسی سروس اور شہر میں برائے نام چلنے والی ٹوٹی پھوٹی بسوں اور منی بسوں کے کرایے بھی از خود بڑھا دیے، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں تکرار شروع ہوگئی اور کہیں کہیں جھگڑے بھی دیکھنے میں ائے۔ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھائے تھے ، جنہیں روکنے والا کوئی نہیں، خصوصاََ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس اور کرایوں میں کمی کی کی جائے۔