مہنگائی، جماعت اسلامی کے تحت آج احتجاجی مارچ ہوگا

October 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور ظالمانہ اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت اتوار 17اکتوبر کو شام 4بجے بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر ”عوامی احتجاجی مارچ“ منعقد کیا جائے گا۔ مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔