ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد پر آ گئی

October 17, 2021

لاہور،راولپنڈی (جنرل رپورٹر، ایجنسیاں) ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.6فیصد پر آ گئی اور مصدقہ فعال مریضوں کی تعدادکم ہو کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے۔ 2ہزار 13مریضوں کی حالت تسویشناک ، مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 اکھ 63 ہزار 664 ہو گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد رہی جبکہ مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہوگئی ہے۔