12ربیع الاول کوریسکیو سروس ہائی الرٹ رہے گی ،ڈی جی

October 17, 2021

لا ہو ر (کر ائم رپورٹرسے)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ریسکیو سروس ہائی الرٹ رہے گی تاکہ فوری اور موثر ایمرجنسی رسپانس فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 13000 سے زائد ریسکیوز کو پنجاب بھر میں تعینات کیا جائے گا تاکہ تین شفٹوں میں ایمرجنسی کور فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں 12 ربیع الاول کے لیے ہنگامی انتظامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ جس میں تمام ہیڈ زآف ونگز نے شرکت کی ڈی جی پی ای ایس ڈی ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید میلاد النبی کے اس خصوصی موقع پر اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں کو ایمرجنسی کَوَر فراہم کرنے کیلئے کیے گئے ہنگامی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آن لائن میٹنگ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید میلاد النبی ﷺ کیلئے جامع ایمرجنسی میڈیکل کور کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ریسکیورز کی چھٹیاں محدود کرتے ہوئیضلعی ایمرجنسی افسران سے کہا کہ وہ 12 ربیع الاول کو خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹیاں تفویض کریں۔