سابق ایئر چیف فاروق فیروز خان مرحوم کی زندگی پرمختصردورانیہ کی دستاویزی فلم جاری

October 17, 2021

اسلام آباد ( وقائع نگار)پاک فضائیہ نے 10 اکتوبر 2021 کو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرنیوالےایئر چیف مارشل (ر) فاروق فیروز خان کی زندگی پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی ہے ،وہ 17 اگست 1939 کو پیدا ہوئے،انہوں نےپی اے ایف پبلک سکول سرگودھا سےسینئر کیمبرج مکمل کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں تربیت کیلئے منتخب ہوئے،انہیں تین سال تک متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں فائٹر ونگ کی کمان کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا،انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا اور شجاعت و بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا،انہوں نے مارچ 1991 سے نومبر 1994 تک پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں، وہ نومبر 1994 سے نومبر 1997 تک پاکستان مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات رہے،پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔